i پاکستان

سردیوں سے پہلے ہی لاہور کا شدید آلودگی کی لپیٹ میں آنا باعث تشویش ہے،شیری رحمانتازترین

October 11, 2023

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ سردیوں سے پہلے ہی لاہور کا شدید آلودگی کی لپیٹ میں آنا باعث تشویش ہے۔ لاہور میں سموگ اور ایئر کوالٹی کے حوالے سے بیان میں شیری رحمان نے کہا ہے کہ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں ہی ایئرکوالٹی انڈیکس کی شرح 200 سے تجاوز کر گئی، یہ خطرناک اور مضر صحت حد ہے جس میں ہر شہری اور خاص طور پر حساس طبقات (بیمار، بچے، بوڑھے ) زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ بارش کے باعث ایئر کوالٹی انڈیکس میں بہتری مستقل نہیں، مجھے ڈر ہے چند دنوں میں آلودگی اور سموگ میں ایک بار پھر اضافہ ہو گا، ایک دن شہر بند رکھنے سے بھی اس مسئلے کا تدارک ممکن نہیں ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی