i پاکستان

سرفراز بگٹی کی بلوچستان اسمبلی کی رکنیت الیکشن کمیشن میں چیلنجتازترین

April 01, 2024

وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کی بلوچستان اسمبلی کی رکنیت الیکشن کمیشن میں چیلنج ہوگئی۔ جمہوری وطن پارٹی کے نوابزادہ گہرام بگٹی نے ان کی رکنیت چیلنج کی ہے۔ درخواستگزار کی جانب سے موقف اپنایا گیا ہے کہ میر سرفراز بگٹی کو حلقہ پی بی 10 سے الیکشن لڑنے کی اجازت کیسے دی گئی؟ میر سرفراز بگٹی نگران کابینہ کا حصہ ہوتے ہوئے الیکشن نہیں لڑ سکتے ہیں۔ درخواست میں مزید کہا گیا کہ میر سرفراز بگٹی نے من پسند پولنگ عملہ تعینات کروا کر استعفی دیا اور الیکشن لڑا، میر سرفراز بگٹی نے کاغذی کارروائی میں جہاں ووٹ لیے اس کی شرح 80 سے 99 فیصد تھی جبکہ 99 فیصد کاسٹنگ کہیں ممکن ہی نہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ووٹ ڈالنے والے انگوٹھوں کی تصدیق کی جائے، جب میر سرفراز بگٹی الیکشن لڑنے کے لیے اہل نہیں تو وہ بلوچستان اسمبلی کی رکنیت کیسے رکھ سکتے ہیں؟ اس میں مزید استدعا کی گئی ہے کہ پی بی 10 کی نشست فوری خالی قرار دے کر یہاں ضمنی انتخاب کراوئے جائیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی