i پاکستان

سرگودھا، 2 بہنوں کا ایک شخص پر مبینہ تشدد، مقدمہ درجتازترین

April 09, 2026

سرگودھا کے چک شمالی میں 2 بہنوں نے ایک شخص پر مبینہ تشدد کیا ہے ،متاثرہ شخص کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کرلیا گیا۔مقدمے کے متن کے مطابق مدعی کاکہنا تھا کہ دونوں بہنوں نے میرے کزن کی فیک ٹک ٹاک آئی ڈی بنائی تھی جس سے میرے خاندان کی تصاویر وائرل کردی گئی تھیں۔مدعی نے الزام عائد کیا ہے کہ مقدمہ درج کروانے پر دونوں بہنوں نے چھری سے مجھ پر حملہ کیا۔پولیس کے مطابق واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی