سرگودھا کے چک 65 جنوبی میں لڑکی کو مبینہ طورپر نہر میں غوطے دے کرقتل کردیاگیا۔پولیس کے مطابق ملزمان نے لڑکی کو قتل کرکے خاموشی سے مقامی قبرستان میں تدفین بھی کردی۔پولیس کا بتانا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، اور اسی سلسلے میں مقتولہ کے منگیتر کوگرفتار کیا گیا ہے تاہم قتل کی وجہ تاحال نامعلوم ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے اپنے والد اور سسر سے مل کرلڑکی کوقتل کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی