سرگودھا میں 14 سال کے نوجوان کو مبینہ بدفعلی کے بعد زہریلی شراب پلا کر قتل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق مقتول کے والد کی مدعیت میں 2 نامزد اور ایک نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی ہر طرح سے تفتیش کی جارہی ہے اور ملزمان کو جلد پکڑ لیا جائے گا۔ بچے کا پوسٹ مارٹم کروایا جائے گا جس کے بعد حتمی طور پر کچھ بتایا جا سکے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی