i پاکستان

سرگودھا،جعلی آرڈر پر بھرتی ہونیوالے سرکاری اسکول ٹیچر کو 20 سال قید اور جرمانے کی سزاتازترین

May 31, 2024

سرگودھا میں جعلی آرڈر پر سرکاری اسکول میں بھرتی ہونے والے ٹیچر کو 20 سال قید اور جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔ اسپیشل اینٹی کرپشن کورٹ نے جعلی آرڈر کے ذریعیگورنمنٹ اسکول میں بھرتی ہونے والے استاد کو 20 سال قید اور 4 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کے مطابق ملزم گورنمنٹ ہائی اسکول شیخ محمود والا میانوالی میں بھرتی ہوا تھا، ملزم اب تک 21 لاکھ روپے سے زائد تنخواہ بھی وصول کر چکا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی