i پاکستان

سریے کی فی ٹن قیمت میں ہزاروں روپے کا ہوشربا اضافہتازترین

August 17, 2023

ملک میں تعمیراتی سریے کی فی ٹن قیمت میں 10 ہزار روپے اضافہ کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق 10 ہزار روپے فی ٹن اضافے کے بعد ملک میں تعمیراتی سریے کی فی ٹن قیمت 2 لاکھ 80 ہزار روپے ہوگئی ہے۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ ڈالر کے بڑھتے ہوئے بھا کی وجہ سے لوہے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جبکہ قیمتیں مزید بڑھنے کا بھی خدشہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی