وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے سرکاری اداروں کی خدمات عوامی فلاح کی ضامن ہیں۔وزیراعلی سندھ نے اقوام متحدہ کے پبلک سروس ڈے پر سرکاری ملازمین کو خراجِ تحسین پیش کیا، انہوں نے کہا کہ کہ سرکاری ملازمین عوامی توقعات پر پورا اترنے کے لیے بھرپور محنت کریں، عوامی خدمت کرنے والے افسران ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ دیانت، محنت اور خدمت ہمارا شعار ہونا چاہیے، سندھ حکومت عوامی خدمات کے منصوبوں میں تسلسل سے کام کر رہی ہے، سرکاری دفاتر میں عوامی خدمات کو اولین ترجیح دی جائے۔سید مراد علی شاہ نے بہترین کارکردگی کے حامل سرکاری ملازمین کو سراہا اور کہا کہ گڈ گورننس اور شفافیت ہی پبلک سروس کی بنیاد ہے، پبلک سروس ڈے عوام کو بہترین خدمات فراہم کرنے کے عزم کی تجدید کا دن ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی