i پاکستان

سرکاری ملازمین کو اکسانے کا کیس، فواد چودھری پر فرد جرم عائد نہ ہوسکیتازترین

September 27, 2023

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری پر سرکاری ملازمین کو اکسانے کے کیس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی،سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کے خلاف سرکاری ملازمین کو اکسانے کے کیس کی سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سپرا نے کیس کی سماعت کی،ملزم فواد چودھری عدالت پیش نہ ہوئے، ان کے وکیل قمرعنایت نے حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کردی اور مقف پیش کیا کہ میرے موکل کی والدہ بیمار ہیں اور فواد چودھری کو لاہور جانا پڑا جس کی وجہ سے وہ عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے،عدالت نے فواد چودھری کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کر کے آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے ہدایت کرتے ہوئے فرد جرم کی کارروائی 3اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی