i پاکستان

سروسز ہسپتال کی نئی لیب و ڈائیگناسٹک سنٹر کو 10 روز میں مکمل کرنے کی ڈیڈ لائنتازترین

February 16, 2024

نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے رات گئے سروسز ہسپتال کا دورہ کیا اور نے نئی لیب و ڈائیگناسٹک سنٹر کی تعمیر کا جائزہ لیا۔ محسن نقوی نے نئی لیب و ڈائیگناسٹک سنٹر کی تعمیر کے پراجیکٹ پر پیش رفت کا معائنہ کیا، وزیراعلی نے نئی لیب و ڈائیگناسٹک سنٹر کو 10 روز کے اندر مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی۔  وزیراعلی محسن نقوی نے حکم دیا کہ نئی لیب و ڈائیگناسٹک سنٹر کے منصوبے کو تیز رفتاری سے مکمل کیا جائے، سٹیٹ آف آرٹ لیب و ڈائیگناسٹک سنٹر سے ہسپتال کو ریونیو بھی ملے گا۔ محسن نقوی نے نئی لیب و ڈائیگناسٹک سنٹر کی جلد تکمیل کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایات دیں، وزیراعلی نے پرنسپل سمز کو ہدایت کی کہ منصوبے کی دن رات مانٹیرنگ کریں اوراپنی نگرانی میں اسے مکمل کروائیں۔ صوبائی وزرا ڈاکٹر جاوید اکرم، منصور قادر، اظفر علی ناصر، سیکرٹری صحت، سیکرٹری تعمیرات ومواصلات، کمشنر لاہور، سی سی پی او، ڈپٹی کمشنر، پرنسپل سمز، ایم ایس سروسز ہسپتال اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ 

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی