i پاکستان

تعلیمی اداروں میں گرین کلچر کے فروغ کا آغاز ،پنجاب کے 26 ہزار سے زائد سکول پروگرام میں شاملتازترین

April 28, 2026

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں گرین کلچر کے فروغ کا آغاز کر دیا گیا ۔صوبے کے 26 ہزار سے زائد اسکول گرین پروگرام میں شامل کر لئے گئے جبکہ 76 لاکھ طلبہ و اساتذہ گرین اسکول پروگرام میں رجسٹرڈ ہیں ۔ترجمان محکمہ ماحولیات کے مطابق ماحولیاتی شعور نصابی نظام کا حصہ بنایا گیا۔ ہوا، پانی اور توانائی پر عملی اقدامات شروع کر دئیے گئے۔ اسکولز میں ماحول دوست سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ترجمان محکمہ ماحولیات کے مطابق سنگل یوز پلاسٹک کے خاتمے کے لئے اقدامات تیز کر دئیے گئے، نئی نسل کو ماحول دوست طرز زندگی کی تربیت دیں گے۔سلوت سعید کا کہنا تھا کہ 100 پوائنٹس پر سخت مانیٹرنگ سسٹم نافذ کر دیا گیا، کارکردگی پر اسکولز کو 5 اسٹار سرٹیفکیشن دینے کا فیصلہ کیا گیا، 80 فیصد سے زائد سرکاری اسکول پروگرام میں شامل ہیں۔سیکریٹری ماحولیات کا کہنا تھا کہ نجی تعلیمی اداروں کی دلچسپی میں اضافہ ہو رہا ہے، بڑے شہروں میں خصوصی آگاہی سیشنز منعقد کیے جائیں گے، اساتذہ کے لئے ماحول دوست ٹریننگ پروگرام شروع کر دیا گیا، عالمی ادارے گرین اسکول پروگرام میں شریک ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی