i پاکستان

تھانہ اٹک خورد پر آسمانی بجلی گرنے سے عمارت منہدم ،5 اہلکار شدید زخمی،اسپتال منتقلتازترین

August 15, 2023

تھانہ اٹک خورد پرآسمانی بجلی گرنے سے عمارت منہدم ہوگئی۔ ملبے تلے دب کر 5 اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حادثے کے وقت گرج چمک کیساتھ بارش ہورہی تھی کہ اچانک آسمانی بجلی گرگئی۔ عمارت منہدم ہونے کے باعث ملبے تلے دب کر پانچ اہلکار زخمی ہوگئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ بجلی گرنے سے تھانے میں کھڑی گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی۔ یاد رہے کہ ابتدائی طور پر دھماکے کا شبہ ظہار کیا جارہا تھا اور عمارت گرنے کی وجوہات جاننے کے لئے بم ڈسپوزل اسکواڈ طلب کرلیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی