i پاکستان

تباہ کن زلزلہ، مشکل کی گھڑی میں افغان عوام کیساتھ ہیں، نگران وزیراعظمتازترین

October 09, 2023

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ افغانستان کے شہر ہرات میں تباہ کن زلزلے سے نقصان پر دکھ ہوا، مشکل کی اس گھڑی میں افغان عوام کیساتھ ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پیغام میں انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں افغان عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، این ڈی ایم اے کو متاثرین ہرات کیلئے امداد بھیجنے کی ہدایت کی ہے۔ نگران وزیراعظم نے مزید کہا کہ متاثرین کیلئے خیمے، کمبل اور فیلڈ ہسپتال میڈیکل ٹیم کے ہمراہ بھیجنے کی ہدایت کی ہے، امدادی ٹیمیں سامان کے ہمراہ آج بھجوائی جا رہی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی