i پاکستان

تبادلہ مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر مزید گھٹ گئیتازترین

January 24, 2024

ملکی تبادلہ مارکیٹس میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر مزید گھٹ گئی۔ کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مسلسل تنزلی کا شکار ہے، بدھ کو کاروباری دن کے آغاز پر روپیہ مزید تگڑا ہوگیا۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں ڈالرکی قیمت میں 34 پیسے کی کمی ہو گئی جس کے بعد ڈالر 279 روپے 45 پیسے کا ہو گیا۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا ریٹ 279 روپے 79 پیسے پر بند ہوا تھا۔ واضح رہے کہ خیال رہے کہ ملک بھر میں غیرقانونی کرنسی ایکسچیج کیخلاف کارروائیوں کے بعد سے گزشتہ کئی مہینوں سے روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی