سنی اتحاد کونسل نے کہا ہے کہ ہم ثابت کریں گے پنجاب اپوزیشن کے سر پر چلے گا۔پنجاب اسمبلی آمد کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل کے وزیراعلی کیلئے نامزد امیدوار رانا آفتاب احمد خان نے پارٹی رہنما ڈاکٹر نثار احمد جٹ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب ہائوس مکمل ہی نہیں تو پراسیس کیسے چلے گا؟ ہمیں کورٹ آف لا میں بھی جانا ہو گا، ملک سے سیاسی انتقام ختم ہونا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ جن حالات میں ڈاکٹر صاحب نے الیکشن لڑا وہ سب کے سامنے ہے، ان کی اہلیہ نے بھی بہت مشکلات کاٹیں، ایک تھانے کی پولیس گھر سے جاتی تو دوسرے تھانے کی آ جاتی تھی، اس وقت دو ہی جماعتیں ہیں ایک 8فروری والی اور دوسری 1947والی ہے،سنی اتحاد کونسل کے نومنتخب رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نثار احمد جٹ نے کہا کہ جب میں یہاں صبح پہنچا تو ہماری جماعت کے وزیراعلی کے نامزد امیدوار رانا آفتاب ساتھ تھے، ہمیں مال روڈ پر ہی روک لیا گیا اور کہا گیا کہ آپ نے یہاں سے پیدل جانا ہے گاڑیاں آگے نہیں جا سکتیں۔انہوں نے کہا کہ آپ کو اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنا ہو گا، ہم بطور اپوزیشن ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ ہم پنجاب کی بہتری کے لیے کام کریں گے، میاں اسلم اقبال، احمر بھٹی اور ہمارے دیگر ممبران کو نہیں آنے دیا جا رہا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی