سابق وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ انہوں نے ذاتی طور پر نہ کبھی نواز شریف کو کرپٹ پایا اور نہ ہی شہباز شریف کے بارے میں ایسا کوئی مشاہدہ کیا۔ ایک انٹرویو میں مفتاح اسماعیل سے سوال کیا گیا کہ آیا انہوں نے اپنی سیاسی زندگی میں نواز شریف اور شہباز شریف کو کرپٹ پایا ہے یا نہیں؟۔جس کے جواب میں انہوں نے بغیر کسی توقف کے فوری طور پر نفی میں سر ہلایا اور واضح موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ذاتی طور پر نہ کبھی نواز شریف کو کرپٹ پایا اور نہ ہی شہباز شریف کے بارے میں ایسا کوئی مشاہدہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ماضی میں بھی مختلف ٹی وی پروگرامز میں یہی موقف اختیار کیا ہے اور پارٹی چھوڑنے کے بعد بھی انہوں نے کبھی اس حوالے سے ان پر کوئی الزام عائد نہیں کیا۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ سیاسی اختلاف اپنی جگہ ہوسکتے ہیں، تاہم کسی بھی شخصیت پر کرپشن کا الزام لگانے کے لیے ٹھوس شواہد ہونا ضروری ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کسی کو کرپٹ قرار دینا ایک سنجیدہ معاملہ ہے اور میں نے اپنی ذاتی مشاہدے کی بنیاد پر ایسا کبھی نہیں کہا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی