i پاکستان

ظلم اور جبر اپنے لوگ کر رہے، کوئی دشمن کرتا تو دکھ نہ ہوتا،علیمہ خانتازترین

October 31, 2023

چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ ہمیں افسوس ہے کہ یہ ظلم اور جبر ہمارے اپنے لوگ کر رہے ہیں۔ لاہور میں انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ خواتین تھانے میں شامل تفتیش ہونے جاتی ہیں تو ان کو دھمکیاں دی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری خواتین کو ڈرایا دھمکایا جارہا ہے، افسوس ہے کہ یہ ظلم اور جبر ہمارے اپنے لوگ کر رہے ہیں، کوئی دشمن کرتا تو دکھ نہیں ہونا تھا۔ علیمہ خان نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کہتے ہیں آزادی کے لیے تکلیفیں تو سہنی پڑتی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی