i پاکستان

ذوالفقار بھٹو کی سزائے موت بارے صدارتی ریفرنس 8 جنوری کو سماعت کیلئے مقررتازترین

January 06, 2024

سابق وزیراعظم ذوالفقار بھٹو کی سزائے موت سے متعلق صدارتی ریفرنس سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر ہو گیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں 9 رکنی لارجر بینچ 8 جنوری کو سماعت کرے گا۔ 9 رکنی لارجر بینچ میں جسٹس سردار طارق، جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس یحیی آفریدی، جسٹس امین الدین، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس مسرت ہلالی شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی