i پاکستان

ذوالفقار بھٹو کو سرکاری شہید اور قومی ہیرو قرار دینے کی قرارداد منظورتازترین

March 08, 2024

پنجاب اسمبلی میں ذوالفقار علی بھٹو کو سرکاری شہید اور قومی ہیرو قرار دینے کی قرارداد کثرتِ رائے سے منظور کر لی گئی۔ قرارداد پیپلزپارٹی کے رہنما علی حیدر گیلانی نے پنجاب اسمبلی میں پیش کی۔ پنجاب اسمبلی میں ذوالفقار علی بھٹو کو سرکاری طور پر شہید اور قومی و جمہوری ہیرو قرار دینے کی قرارداد کو کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سندھ اسمبلی میں سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو قومی ہیرو قرار دینے اور بحالی جمہوریت کیلئے عظیم قربانیاں دینے پر سیاسی کارکنوں کو نشان بھٹو سے نوازے جانے کی قرار داد منظور کی گئی تھی۔ قرارداد قائد ایوان وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے پیش کی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی