تحریک انصاف کے دوبارہ انٹراپارٹی انتخابات 5فروری کوہونگے، باضابطہ شیڈول جاری کردیا گیا،سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان کے مطابق تحریک انصاف کے انٹراپارٹی انتخابات 5فروری بروز سوموار منعقد کروائے جائیں گے، اس حوالے سے تحریک انصاف کے فیڈرل الیکشن کمشنر رئوف حسن نے انٹراپارٹی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا ہے ، شیڈول کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے تمام رجسٹرد ممبران اپنی مرضی کے پینل یا چیئرمین کے امیدوار کے حق میں پاکستان بھر میں مختص مقامات پر ووٹ ڈال سکتے ہیں ، پارٹی ممبران اپنا ووٹ رابطہ ایپلی کیشن انٹرا پارٹی الیکشن ماڈیول کے ذریعے بھی ریکارڈ کرا سکتے ہیں۔ 31جنوری 2024تک رجسٹر تمام ممبران کو ووٹ ڈالنے کی اجازت ہو گی ، انٹرا پارٹی الیکشن میں حصہ لینے والے تمام پینلز کی تفصیل تحریک انصاف کی آفیشل ویب سائٹ اور رابطہ ایپلیکیشن پر دستیاب ہو گی ،الیکشن کے تفصیلی طریقہ کار کی وضاحت الیکشن رولز2020میں موجود ہے جو ویب سائٹ اور رابطہ ایپ پر دستیاب ہے جبکہ پولنگ کا وقت 5 فروری بروز پیر صبح 10بجے سے شام 4بجے تک ہو گا والیکشن کے مقامات اور اپیلٹ ٹریبونل کی تاریخ کا اعلان یکم فروری 2024کو کیا جائے گاوکاغذات نامزدگی یکم سے 2فروری 2024تک تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹریٹ یا ویب سائٹ سے حاصل کیے جاسکیں گے، کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی آخری تاریخ 2فروری 2024کی رات 10بجے تک ہوگی، امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی مرکزی اور صوبائی سیکرٹریٹس اور ڈیجیٹلی بذریعہ ای میل بھی جمع کرا سکیں گیوشیڈول کے مطابق انٹرا پارٹی الیکشن کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کا عمل 3فروری 2024کو ہو گا ، کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کی صورت میں اعتراضات جمع کروانے کا وقت 3فروری 2024رات 10بجے تک ہوگاوانٹرا پارٹی الیکشن میں حصہ لینے والے تمام فائنل پینلز کی فہرستیں 4 فروری کی شام 4 بجے ویب سائٹ پر شائع کی جائیں گی جبکہ انٹرا پارٹی الیکشن کے نتائج کا باضابطہ اعلان 6فروری 2024بروز منگل کیا جائے گاوعلاوہ ازیں تحریک انصاف نے صوبائی سطح پر الیکشن کمشنر بھی مقرر کر دیے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی