پی ٹی آئی کے رہنما تیمور سلیم جھگڑا نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔ پی ٹی آئی رہنما تیمور سلیم جھگڑا کی جانب سے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ڈی آر او اور آر او نے عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا ہے، ڈی آراو نے (ن)لیگ کے امید وارکو فائدہ پہنچانے کیلئے الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی کی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی