گوادر ایئرپورٹ کا ریڈیو نیویگیشن نظام تکنیکی خرابی کا شکار ہو گیا ، جس کی وجہ سے اسے 16 جون تک معطل کر دیا گیا ۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق گوادر ایئرپورٹ کا ریڈیو نیویگیشن نظام(ڈی وی او آر) تکنیکی خرابی کے باعث عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔پی اے اے نے اس حوالے سے نوٹم جاری کرتے ہوئے فضائی عملے کو آگاہ کیا ہے کہ فضائی رہنمائی کی یہ اہم سہولت 16 جون تک دستیاب نہیں ہوگی۔ حکام کے مطابق خرابی دور کرنے کیلئے تکنیکی کام جاری ہے جب کہ پروازوں کی محفوظ آمد و رفت کیلئے متبادل طریقہ کار اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔نوٹم کے مطابق نیویگیشن نظام کی بحالی تک فضائی آپریشنز متبادل انتظامات کے تحت جاری رہیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی