i پاکستان

تکنیکی و آپریشنل وجوہات کے باعث 5پروازیں منسوختازترین

April 01, 2026

تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث پروازوں کو بریک لگ گئی اورکراچی ایئرپورٹ پرفلائٹ آپریشن متاثرہونے کے باعث 5پروازیں منسوخ ہوگئیں۔منسوخ ہونیوالی پروازوں میں کراچی سے لاہورجانیوالی ایئرسیال کی پرواز پی ایف 143 اورکراچی سے دبئی جانے والی ایئر بلیو کی پرواز پی اے 110 بھی شامل ہیں۔ کراچی سے ابو ظہبی جانیوالی اتحاد ایئر کی پرواز ای وائے 293 ،کراچی سے سکردوجانیوالی ایئربلیو کی پرواز پی اے 700 اورکراچی سے شارجہ جانیوالی ایئرعریبیہ کی پرواز جے نائن 543 بھی منسوخ ہونیوالی پروازوں میں شامل ہیں۔کراچی سے دبئی جانیوالی ایئر بلیو کی پرواز پی اے 110 اورکراچی سے لاہورجانیوالی ایئرسیال کی پرواز پی ایف 143 بھی منسوخ ہوگئی ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی