i پاکستان

طلبہ کا ٹلہ فائر رینج کا دورہ، فوجی ذمہ داریوں اور کاروائیوں کے بارے میں بریفنگتازترین

December 11, 2023

جناح بوائز اور اے پی ایس کے 230 طلبا و طالبات نے اساتذہ سمیت ٹلہ فائر رینج کا دورہ کیا ہے جہاں انہیں فوجی ذمہ داریوں اور کاروائیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق طلبہ کو ٹینکوں اور مختلف ہتھیاروں کی خصوصیات اور استعمال کے بارے میں آگاہی دی گئی، طلبہ نے اے پی سی اور ٹینک پر فن رائیڈ بھی لی۔ طلبہ نے ٹریننگ سٹاف کے زیر نگرانی ہتھیاروں کو استعمال کرنے کا طریقہ بھی سمجھا، بچوں نے مختلف ہتھیاروں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ وفد نے نوجوانوں کی موثر آگاہی اور تربیت کے حوالے سے پاک فوج کی کاوشوں کو سراہا۔ شرکا نے عسکری زندگی کو سمجھنے کا زبردست موقع فراہم کرنے پر پاک فوج سے اظہار تشکر و محبت کیا جبکہ اس موقع پر طلبہ نے جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہو کر فضا میں پاک فوج کے حق میں نعرے بلند کیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی