موسم گرما سے قبل طلب میں اضافے کے باعث سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی کے بعد اچانک سے ایک بار پھر نمایاں اضافہ ہورہا ہے،میڈیا رپورٹ کے مطابق سولر پینلز کی قیمت 75ہزار روپے سے بڑھ کر 3لاکھ روپے ہوگئی ہے۔ جیسے کہ 7کلو واٹ کا نظام جس کی قیمت پہلے ساڑھے 8 لاکھ روپے تھی اب بڑھ کر 9لاکھ 20ہزار ہو چکی ہے۔ اسی طرح سے 10کلو واٹ کے سولر پینل سسٹم کی لاگت 11لاکھ روپے سے بڑھ کرساڑھے 12 لاکھ روپے ہوگئی ہے، نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق نئی قیمتوں کے تحت 12کلو واٹ کا ایک سسٹم کی قیمت اب 16لاکھ روپے ہے، جب کہ اس سے پہلے یی قیمت 14لاکھ روپے تھی۔ اسی طرح سے 15کلوواٹ سسٹم کی قیمت بھی 3لاکھ روپے کے اضافے سے 18لاکھ روپے ہو چکی ہے،ماہرین کے مطابق طلب میں اضافے کے علاوہ ملک میں سولر پینل کی قیمتوں میں اتار چڑھا کی وجہ مختلف معاشی عوامل اور ملک کے اندر پایا جانے والا سیاسی عدم استحکام ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی