i پاکستان

طلبہ تصادم کے بعد بلوچستان یونیورسٹی بند، ہاسٹلز خالی کرنے کا حکمتازترین

August 08, 2023

کوئٹہ میں یونیورسٹی آف بلوچستان کے 2 طلبہ تنظیموں میں جھگڑے کے بعد بلوچستان یونیورسٹی غیر معینہ مدت کیلئے بند کر دی گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ احکامات تک جامعہ تمام تعلیمی مقاصد کیلئے بند رہے گی۔ ایک اعلامیہ میں یونیورسٹی بند کیے جانے کی تصدیق کی گئی ہے، اعلامیے کے مطابق تمام طلبا کو یونیورسٹی ہوسٹل خالی کرانے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی