i پاکستان

’’تمہارے ساتھ تھے اور ساتھ ہم رہیںگے‘‘ ،یوم استحصال کشمیر کی مناسبت سے آئی ایس پی آر کا خصوصی نغمہ جاریتازترین

August 05, 2026

5اگست یوم استحصال کشمیر کے موقع پر آئی ایس پی آر نے نیا نغمہ آزادی جاری کر دیا۔واجد سعید کی سحر انگیز آواز میں یہ نغمہ کشمیری عوام کے جذبات اورامنگوں کی ترجمانی کرتا ہے، نغمے کے بول’’تمہارے ساتھ تھے اور ساتھ ہم رہینگے‘‘ کشمیریوں کی پاکستان کے ساتھ مکمل وابستگی اوریکجہتی کی عکاسی کرتے ہیں۔دل کوچھو لینے والے بول اورولولہ انگیز دھن کیساتھ یہ نغمہ امید، استقامت اورعزم کے احساس کو نمایاں کرتا ہے، یہ نغمہ اہل کشمیر کی ثابت قدمی، امید اور اپنے حق کیلئے جاری جدوجہد کوخراج تحسین پیش کرتا ہے۔نغمے میں جنت نظیر وادی کشمیرمیں بھارتی قتل وغارت اورخواتین وبچوں پربہیمانہ مظالم کواجاگر کیا گیا ہے، پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کیلئے ہمیشہ کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑارہے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی