i پاکستان

توانائی میں اصلاحات اور قابل تجدید توانائی کے ذرائع کا انتخاب کرنے کی ضرورتتازترین

September 04, 2023

امریکا نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی اصلاحات پاکستان کو قرض اور بیرونی فنانسنگ کے گھن چکر سے نکلنے میں مدد کریں گی۔ امریکی محکمہ خارجہ کی پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری الزبتھ ہورسٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کو توانائی کے شعبے میں اصلاحات کرنے اور قابل تجدید توانائی کے ذرائع کا انتخاب کرنے کی ضرورت ہے، آئی ایم ایف کی اصلاحات پاکستان کو قرض اور بیرونی فنانسنگ کے گھن چکر سے نکلنے میں مدد کریں گی، یہ مشکل معاشی صورتحال ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں، امریکا میں اور پوری دنیا میں یہی صورتحال ہے، ہم پاکستان کی معاشی اصلاحات میں پیشرفت میں مدد کے لیے ہر روز کام کر رہے ہیں جس سے یہ مقابلے کے لیے مزید اہل اور مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کیلیے بہتر طور پر تیار ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی