i پاکستان

توہین عدالت کیس، ڈی سی راولپنڈی، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس جاریتازترین

January 22, 2024

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور ایس ایس پی جمیل ظفر کے خلاف تھری ایم پی او کے معاملے میں توہین عدالت کیس کی سماعت کے دوران ڈی سی راولپنڈی اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس جاری کردیے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور ایس ایس پی جمیل ظفر کے خلاف تھری ایم پی او معاملے میں توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اڈیالہ جیل اور ڈی سی راولپنڈی کے ریکارڈ کیپرز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔جسٹس بابر ستار نے ریمارکس دیے کیس کو اسی ہفتے مکمل کریں گے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے کیس کی سماعت ہوئی، ایس پی جمیل ظفر کی طرف سے ایڈووکیٹ شاہ خاور عدالت میں پیش ہوئے، انہوں نے سماعت فروری کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کرنے کی استدعا کی۔ جسٹس بابر ستار نے ریمارکس دیے کہ کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرنا چاہتے ہیں، جتنی تیاری کرنی ہے وہ کرلیں، اسی ہفتے کیس مکمل کریں گے۔ عدالت نے ڈی سی راولپنڈی اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت کل صبح ساڑھے 9 بجے تک ملتوی کردی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی