i پاکستان

توہین الیکشن کمیشن کیس،عمران خان، فواد چوہدری پر فردِ جرم عائد کرنے کی کارروائی دوبارہ موخرتازترین

December 19, 2023

توہین الیکشن کمیشن کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور سابق وزیر فواد چوہدری پر فردجرم عائد کرنے کی کارروائی ایک بار پھر مخر ہوگئی۔ اڈیالہ جیل میں توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت رکن الیکشن کمیشن نثار درانی کی سربراہی میں شاہ محمود جتوئی، بابر حیسن بھروانہ اور جسٹس ریٹائرڈ اکرام اللہ پر مشتمل 4 رکنی بینچ نے کی۔ تاہم عمران خان اور فواد چوہدری پر فردِ جرم آج بھی عائد نہ ہو سکی، الیکشن کمیشن نے کیس کی مزید سماعت 27 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی