i پاکستان

توہین الیکشن کمیشن کیس،جیل ٹرائل کیخلاف بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر فل بنچ تشکیلتازترین

December 13, 2023

لاہور ہائیکورٹ نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں جیل ٹرائل کے خلاف سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر فل بنچ تشکیل دے دیا ۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے تین رکنی فل بنچ کی سربراہی جسٹس مس عالیہ نیلم کریں گی جبکہ دیگر بنچ کے ارکان میں جسٹس شہرام سرور چوہدری اور جسٹس اسجد جاوید گھرال شامل ہیں ۔ فل بنچ 18 دسمبر کو درخواست پر سماعت کرے گا ، سنگل بنچ نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر فل بنچ بنانے کی سفارش کی تھی۔ واضح رہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے توہین الیکشن کمیشن میں جیل ٹرائل کو چیلنج کررکھا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی