i پاکستان

طورخم بارڈر پانچویں روز بھی تجارت کیلئے بندتازترین

January 17, 2024

پاک-افغان طورخم بارڈر بدھ کو پانچویں روز بھی ہر قسم کی دوطرفہ تجارت کے لیے بند ہے۔ پاکستانی بارڈر حکام نے طورخم پر تجارت کو ڈرائیوروں کے ویزوں سے مشروط کردیا ہے، بارڈر کی بندش پر پاک افغان بارڈر حکام کی ملاقاتیں بھی بے نتیجہ نکلیں۔ سرحد کے دونوں اطراف فروٹ اور سبزیوں سے بھری ہزاروں گاڑیاں کھڑی ہیں، بارڈر بندش کے باعث گاڑیوں میں فروٹ اور سبزیاں خراب ہونے لگیں۔ ٹرانسپورٹروں نے دونوں اطراف سے بارڈر کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی