i پاکستان

طورخم پرکارگو گاڑیوں کے ڈرائیورز کیلئے بھی ویزا پاسپورٹ کی شرط لازمیتازترین

November 21, 2023

سرحدی گزرگاہ طورخم پرکارگو گاڑیوں کے ڈرائیورز کیلئے بھی ویزا پاسپورٹ کی شرط لازمی قرار دے دی گئی۔ کسٹم حکام کے مطابق ڈرائیورز ویزا پالیسی کی شرط پر عمل درآمد منگل سے شروع ہوگیا ہے۔ کسٹم حکام نے بتایا کہ طورخم سرحد پر ڈرائیورز کی سفری دستاویزات چیک کی جائیں گی، کارگو گاڑی کے ڈرائیورز کے لیے ویزا شرط وفاقی حکومت کا فیصلہ ہے۔ دوسری جانب کسٹم ذرائع نے بتایا کہ طورخم پر افغان حکام نے ویزے نہ دینے کا الزام لگا کر دو طرفہ تجارت معطل کردی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی