i پاکستان

توشہ خانہ کیس، بانی پی ٹی آئی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مستردتازترین

December 16, 2023

احتساب عدالت نے توشہ خانہ کیس میں نیب کی جانب سے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی۔ احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں سماعت کی۔ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر آج دوبارہ احتساب عدالت پیش کیا گیا، اس موقع پر نیب ٹیم نے جسمانی ریمانڈ کے دوران ہونے والی پیش رفت بارے عدالت کو آگاہ کیا۔ دوران سماعت نیب کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ عدالت نے نیب کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو 14 روز کیلئے جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی