i پاکستان

توشہ خانہ کیس کا فیصلہ دینے والے جج ہمایوں دلاور نے ہائیکورٹ رپورٹ کر دیاتازترین

August 29, 2023

توشہ خانہ کیس کا فیصلہ دینے والے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے اسلام آباد ہائیکورٹ رپورٹ کر دیا۔ ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ رپورٹ کیا، 3 روز قبل جج ہمایوں دلاور کو ہائیکورٹ نے او ایس ڈی بنا دیا تھا، رجسٹرار ہائیکورٹ نے او ایس ڈی بننے کے بعد ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی تھی۔ خیال رہے کہ جج ہمایوں دلاور نے سکیورٹی وجوہات کی بنا پر ہائیکورٹ کو خط لکھا تھا جس میں سیشن کورٹ سے سپیشل کورٹ یا ہائیکورٹ ٹرانسفر کی استدعا کی گئی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی