i پاکستان

توشہ خانہ کیس میں واضح تھا، چیزیں جمع نہیں کرائی گئیں، فیصل کریم کنڈیتازترین

January 31, 2024

پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ توشہ خانہ کیس میں واضح تھا کہ چیزیں جمع نہیں کرائی گئیں۔ فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ ماضی میں یہ نواز شریف کے ساتھ بھی ہوا، عدالتی فیصلہ تو ماننا پڑے گا، چاہے ٹھیک ہو یا غلط۔ انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف کے وکیل تیاری کرکے عدالتوں میں نہیں جاتے، عدالتوں میں سیاسی تقریریں نہیں ،دلائل دینے پڑتے ہیں۔ فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی انٹر پارٹی الیکشن کا کیس تو بہت مضبوط تھا، ماضی میں یہ نواز شریف کے ساتھ بھی ہوا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی