i پاکستان

توشہ خانہ کیس، وفاقی حکومت نے لاہور ہائیکورٹ احکامات کیخلاف دائر اپیل واپس لے لیتازترین

August 29, 2023

وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کیس میں لاہور ہائیکورٹ احکامات کے خلاف دائر اپیل واپس لے لی۔ سپریم کورٹ میں توشہ خانہ تحائف کی نیلامی سے متعلق کیس کی سماعت پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ توشہ خانہ نئے رولز کی روشنی میں اپیل واپس لینا چاہتے ہیں۔ عدالت میں جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ رولز پر نہ جائیں، توشہ خانہ پر پہلے ہی بہت شرمندگی ہو چکی ہے۔ جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ رولز کی بات کریں گے تو سوال اٹھائیں گے کس قانون کے تحت قواعد بنائے ہیں، قواعد کی بات رہنے دیں اپیل واپس لے رہے ہیں تو ایسے ہی لیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی