i پاکستان

توشہ خانہ کیس،بشری بی بی کی 12 ستمبر تک عبوری ضمانت منظورتازترین

August 29, 2023

سابق خاتون اول بشری بی بی توشہ خانہ کیس میں احتساب عدالت اسلام آباد میں ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے پیش ہوئیں۔ منگل کو بشری بی بی وکلا لطیف کھوسہ اور انتظار پنجوتھہ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں جبکہ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے رخصت پر ہونے کے باعث ڈیوٹی جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے درخواست پر سماعت کی۔ بعدازاں احتساب عدالت نے توشہ خانہ کیس میں سابق خاتون اول بشری بی بی کی 5 لاکھ کے ضمانتی مچلکوں کے عوض 12 ستمبر تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی