i پاکستان

توشہ خانہ کیس،چیئرمین پی ٹی آئی کی حقِ دفاع بحال کرنے کی اپیل سماعت کیلئے مقررتازترین

August 07, 2023

اسلام آبادہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو سزا کے بعد حقِ دفاع بحال کرنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق حقِ دفاع بحال کرنے کی اپیل پر 10 اگست کو سماعت کرینگے۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر رکھا ہے۔ یاد رہے کہ ٹرائل کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کا حقِ دفاع ختم کر دیا تھا، ٹرائل کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے گواہوں کی فہرست کو غیرمتعلقہ قرار دیا تھا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں گواہان پیش کرنے کی اجازت دینے کیلئے درخواست دائر کر رکھی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی