i پاکستان

توشہ خانہ،بانی پی ٹی آئی کی نااہلی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقررتازترین

January 09, 2024

لاہور ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں نااہلی کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر لیں۔ بانی پی ٹی آئی کی درخواستوں پر عدالت عالیہ کے جج جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ 12 جنوری سے سماعت کرے گا۔ بنچ کے دیگر اراکین میں جسٹس شمس محمود اور جسٹس شاہد کریم شامل ہیں جبکہ جسٹس شہرام سرور چودھری اور جسٹس جواد حسن بھی بنچ کا حصہ ہوں گے۔ واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی نے توشہ خانہ کیس میں نااہلی کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی