i پاکستان

توشہ خانہ،سزا قانون کے مطابق نہ ہوئی تو ہائر فورم سے ریلیف مل جائیگا، احسن اقبالتازترین

January 31, 2024

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ سزائیں قانون کے مطابق نہ ہوئیں تو ریلیف مل جائے گا۔ انہوں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں سزا سے متعلق اظہارِ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس کیس میں سزائیں قانون کے مطابق ہوئی ہیں۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اگر سزائیں قانون کے مطابق نہ ہوئیں تو ہائر فورم پر عمران خان کو ریلیف مل جائے گا۔ فیئر ٹرائل کی درخواست بانی پی ٹی آئی کا فرمائشی پروگرام ہے۔ لیگی رہنما نے کہا کہ نواز شریف نے عدالتوں میں 200 کے قریب پیشیاں دی ہیں۔ ہم نے کبھی عدالتوں میں جاکر ہنگامہ نہیں کیا، ہم نے ہمیشہ سزاں کیخلاف بھی قانونی طریقہ کار اپنایا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی