انسدادِ دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی)نے کالعدم تنظیموں بی ایل اے اور بی ایل ایف کے اہم سہولت کار ساجد احمد کو جرم ثابت ہونے پر 14 سال قید کی سزا سنا دی ۔بلوچستان آرمز ایکٹ کے تحت مجرم کو مزید 7 سال قید کی سزا کا بھی حکم دیا گیا ۔سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے اس سہولت کار کو بلوچستان کے علاقے پنجگور سے اسلحے اور بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد سمیت گرفتار کیا تھا۔دوران تفتیش یہ بات سامنے آئی کہ ساجد احمد معصوم طلبہ کو ورغلانے، انہیں اکسانے اور کالعدم تنظیموں میں بھرتی کرنے کے گھنانے کھیل میں ملوث رہا ہے۔مزید برآں، ساجد احمد کے بھارتی اسپانسرڈ نیٹ ورکس کے ساتھ براہِ راست روابط بھی بے نقاب ہوئے ہیں، اور اسے پاکستان میں خودکش حملے کیلئے گاڑی تیار کرنے کا ٹاسک بھی دیا گیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی