بلوچستان کے ضلع کیچ کے شہر تربت کے علاقے ناصر آباد سے 6 افراد کی لاشیںبرآمد ہوئی ہیں۔پولیس کے مطابق لاشوں پر گولیوں کے نشانات ہیں، جنہیں شناختکیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ لاشوں کی شناخت کا عمل بھی جاری ہے۔واضح رہے کہ 2 روز قبل تربت سے 6 مزدوروں کو بھی اغوا کیا گیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی