i پاکستان

تربت،نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار سمیت 4 غیر مقامی مزدور جاں بحقتازترین

October 31, 2023

تربت میں مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ بلوچستان کے ضلع تربت کے نواحی علاقے ناصر آباد میںمنگل کی صبح 4 بجے کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار سمیت 4 غیر مقامی مزدور جان سے چلے گئے جبکہ ایک زخمی ہوا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملے میں جاں بحق مزدوروں کا تعلق مظفر گڑھ تھا اور زخمی شخص کا تعلق ڈی جی خان سے ہے، جبکہ پولیس اہلکار کا تعلق تربت سے ہی ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی