قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کے ترجمان نے پائلٹ کے ایرانی میزائلوں کی ویڈیو بنانے پر وضاحت جاری کرتے ہوئے پائلٹ کی جانب سے ویڈیو بنانے کی تصدیق کردی۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق ایئرلائن کی پرواز سعودی عرب کے صوبے القسیم سے وطن واپس آرہی تھی، اس دوران ایران نے بیلسٹک میزائلوں سے اسرائیل پر حملہ کیا تھا۔ترجمان کے مطابق پی آئی اے کے پائلٹ نے دوران پرواز کاک پٹ سے ایرانی میزائلوں کی ویڈیو بنائی، پائلٹ کے ویڈیو بناتے وقت پرواز 35 ہزار فٹ کی بلندی پر تھی تاہم ایرانی میزائل بہت بلندی پر تھے اور پرواز کو خطرہ نہیں تھا۔ترجمان پی آئی اے واضح کیا کہ 35 ہزار فٹ کی بلندی پر دور کی چیزیں بھی نظر آتی ہیں۔واضح رہے کہ پی آئی اے کے پائلٹ نے دوران پرواز ایران کی جانب سے اسرائیل پر فائر کیے جانے والے میزائلوں کی ویڈیو بنالی۔گزشتہ شب جدہ سے پاکستان آنے والی قومی ایئرلائن کی پرواز سعودی عرب کی فضائی حدود سے گزری تو ایران سے فائر کیے گئے بیلسٹک میزائل دمام سٹی سے گزر کر اسرائیل کی جانب جا رہے تھے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وائرل ہونے والی ویڈیو سعودی عرب کی فضائی حدود کے دوران دمام سٹی میں بنائی گئی ہے۔قومی ایئرلائن کے پائلٹ نے ان میزائلوں کی ویڈیو سعودی فضائی حدود میں اپنے طیارے کے کاک پٹ سے ریکاڈ کی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی