i پاکستان

ترنول پھاٹک کو سوشل میڈیا پر آبنائے ہرمز قرار دینے والا ملزم گرفتار، نقص امن کی دفعات کے تحت مقدمہ درجتازترین

April 24, 2026

ترنول پھاٹک کو سوشل میڈیا پر آبنائے ہرمز قرار دینے والے ملزم خرم نذیر کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے کار سرکار میں مداخلت اور نقص امن کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے، ملزم نے سرکاری آرڈر کی خلاف ورزی کی، ملزم نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا تھا کہ ترنول پھاٹک بند کر دیں تو تمام مسائل حل ہو جائیں گے۔ملزم کے موبائل فون سے متنازع پوسٹ کی تصدیق کے بعد گرفتاری کی گئی۔ پولیس کا موقف ہے کہ حساس سیکیورٹی حالات میں عوام کو اکسانا جرم ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی