i پاکستان

تھرپارکر، بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیںتازترین

June 10, 2026

اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی پر تشدد کے دلخراش واقعے میں بے رحم شخص نے اس کی آنکھیں نکال لیں۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ تھرپارکر کی تحصیل ڈاہلی میں پیش آیا جہاں یک بااثر شخص کی جانب سے اونٹنی پر بہیمانہ تشدد کرکے اس کی آنکھیں نکال کر چھوڑ دیا گیا ۔بعد ازاں محکمہ لائیو اسٹاک کی ٹیم نے تشدد سے متاثرہ اونٹنی کے زخموں کا معائنہ کیا ڈائریکٹرجنرل لائیواسٹاک حزب اللہ بھٹو نے بتایا کہ تشدد کی وجہ سے اونٹنی کی دونوں آنکھیں ضائع ہوچکی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ یہ دلخراش واقعہ تقریبا 15 روز قبل پیش آیا ، گزشتہ روز ہمیں اطلاع ملی، واقعے کی اطلاع ملنے پر ٹیم کو متاثرہ اونٹنی کے معائنے کیلئے تھر بھیجا۔ڈی جی لائیو اسٹاک کا کہنا تھا کہ فی الحال لگتا ہے کہ اونٹنی کی دونوں آنکھوں کا علاج ممکن نہیں، اس کا زخم ٹھیک کرنے کی ہرممکن کوشش کررہے ہیں، مکمل رپورٹ آنے پر فیصلہ ہوگا کہ اونٹنی کو دوسری آنکھیں لگ سکتی ہیں یا نہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی