تھرپارکر میں نومولود بچے کو پانی کی ٹینکی میں پھینکنے والے باپ کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔بچے کے نانا کی مدعیت میں باپ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔مدعی کے مطابق داماد اور بیٹی کا پیسوں پر جھگڑا ہوا، بیٹی نے پیسے دینے سے انکار کیا تو داماد نے نواسے کو ٹینکی میں پھینک دیا۔مدعی کے مطابق نواسے کو ٹینکی سے نکالا تو وہ دم توڑ چکا تھا۔پولیس کے مطابق ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی