پاکستان مسلم لیگ ن کے پی کے صدر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ تاریخ انصاف مفاہمت کو کمزوری نہ سمجھیں، پارلیمان کے اندر اور سڑکوں پراحتجاج سے گریز کیا جائے، تصادم کا راستہ اختیار کرنے سے ملک میں ایک نئی جنگ شروع ہو جائے گی، سیاسی اور معاشی بحران کا واحد حل صرف مذاکرات کا راستہ ہے۔ وہ پارلیمنٹ ہاوس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ ملک شدید معاشی اور اقتصادی بحران کا شکار ہے الیکشن کا عمل صاف اور شفاف طریقے سے گزر چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف ملک میں امن اور انصاف کے ضمانت ہے پورے ملک میں ہمارے پاس اکثریت ہے ۔پاکستان دوبارہ الیکشن کا متحمل نہیں ہو سکتا انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر من گھڑت چیزیں آرہی ہیں یہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازش ہے عمران خان اگر صبر اور استقامت سے کام لیتے تو وہ اج پارلیمنٹ کے اندر ہوتے ۔تمام سیاسی جماعتوں کا مذاکرات کا راستہ اختیار کرتے ہوئے پاکستان کو بچانا چاہیے انہوں نے کہا کہ ایک مضبوط اور مستحکم پاکستان 25 کروڑ عوام کے حقوق کا تحفظ کر سکتا ہے
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی