i پاکستان

ژوب میں زلزلے کے جھٹکے ، شدت 4.2ریکارڈتازترین

January 25, 2024

بلوچستان کے ضلع ژوب اور اس کے گرد و نوح میں جمعرات کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ژوب میں آنے والے زلزلے کی شدت 4.2ریکارڈ کی گئی ہے۔زلزلہ پیما مرکزکے مطابق زلزلے کا مرکز ژوب سے 123کلو میٹر شمال میں تھا،زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی ژوب اور ملحقہ علاقوں میں خوف وہراس پھیل گیا،زلزلے کے نتیجے میں کسی بھی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی